عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8865 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3.7 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوان 7122 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2.68 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 370206 ہوگئی ہے۔ اس دوران انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 268035 ہوگئی ہے۔ اس مدت میں مزید 104 اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6054 پہنچ گئی۔
یادگیر: بیواؤں اور معذورین کو پینشن دینے کا مطالبہ
راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 72.4 فیصد ہوگئی جو بدھ کو 72.2 فیصد تھی۔
فعال معاملات میں 1603 کا اضافہ تشویش کا سبب بنا ہوا ہے۔ یہاں سرگرم معاملے بڑھ کر 96098 ہوگئے جو بدھ کو 94495 تھے۔
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔