ETV Bharat / state

Smuggling of Sandalwood صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے الزام میں 8 افراد گرفتار

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر اور اطراف میں صندل کی لکڑیوں کی اسمگلنگ کے واقعات اکثر وبیشتر رونما ہوتے ہیں۔ Smuggling of Sandalwood

صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے الزام میں 8 افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 3:54 PM IST

بیدر: محکمہ جنگلات اور پولیس محکمہ نے ہمنا آباد میں کنکٹڈ روڈ کے بائیں جانب انگور کے باغات میں صندل کی لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 39.28 کلو گرام کے صندل کی لکڑی جن کی مالیت 1 لاکھ 25 ہزار ہے اور دو موٹر سائیکلیں، 1 لاکھ 90 ہزار مالیت کے موبائل، 1 لاکھ 90 ہزار مالیت کی گاڑیاں بر آمد کر کے ان کے پاس سے ضبط کر لیا گیا۔

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ چن بسونا نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کرناٹک فاریسٹ رولز کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ بیدر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس کے احاطے میں طلب کی گئی ایک پر یس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ جنگلات اور پولیس محکمہ اس طرح کی غیر قانونی صندل کی اسمگلنگ کے سراغ لگانے پر مشترکہ آپریشن کریں گے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مزید کہا کہ اسی طرح شہر میں دو پہیہ گاڑیوں کی چوری کی واردات کو نمٹاتے ہوئے مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے کارروائی کی اور ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 لاکھ 10 ہزار مالیت کی دو ٹو وہیلر گاڑیاں ضبط کر کے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ضلع میں صندل کی لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مظفر پور میں پراپرٹی ڈیلر سمیت تین افراد کا قتل

ایس پی نے مزید کہا کہ صندل کی لکڑی کو اسمگلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے عوام اور ضلع کے کسانوں کا تعاون ضروری ہے، اگر آنے والے دنوں میں کسانوں کو اپنے کھیتوں میں صندل کے درختوں کی چوری یا آس پاس کے علاقوں میں ایسے درختوں کی کٹائی کا پتہ چلتا ہے تو وہ فوری طور پر محکمہ جنگلات یا محکمہ پولیس کو مطلع کریں۔ اس موقع پر اس کارروائی میں شامل افسران و عملہ میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ہمنا آباد کے زونل فارسٹ آفیسر شیو کمار ، پی ایس آئی اوپیندر کمار، کرن، رؤف خان، سنتوش سمیت محکمہ پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.