ETV Bharat / state

Azmeen Haj کرناٹک سے کل 7497 عازمین سفر حج پر روانہ - بنگلورو ایک امبارکیشن پوائنٹ

جنوبی ریاست کرناٹک سے اس سال سفر بیت اللہ کیلئے 7497 عازمین حج کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ کرناٹک سے گذشتہ بیس دنوں کے دوران عازمین حج کی تقریبا 51 پروازوں نے اڑان بھری۔

کرناٹک سے کل 7497 عازمین حج نے 51 فلائٹس میں حج کے لئے پر امن طعر پر روانہ ہوئے

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 11:22 AM IST

Updated : Jun 24, 2023, 11:41 AM IST

کرناٹک سے کل 7497 عازمین حج نے 51 فلائٹس میں حج کے لئے پر امن طعر پر روانہ ہوئے

بنگلورو: ریاست کرناٹک سے کل 7,497 عازمین حج حرمین شریفین کے لئے روانہ ہوئے۔ بنگلورو ایک امبارکیشن پوائنٹ رہا جہاں عازمین حج کے لئے عمدہ سہولیات و انتظامات کیے گئے تھے۔ گذشتہ تقریباً 20 دنوں سے سینکڑوں کی تعداد میں والنٹیرز عازمین حج کی خدمات میں مصروف رہے۔ آج حج کے لئے آخری فلائٹس روانہ ہوئی اور اس موقعے پر وزیر برائے اقلیتی امور ضمیر احمد خان، وزیر برائے حج رحیم خان اور جے ڈی ایس کے ایم ایل سی بی ایم فاروق نے حج کمیٹی کے علاوہ، والنٹیرز و سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے متعلق اور بھارت کی چند ریاستوں میں یہ شکایات دیکھی جارہی تھیں کہ عازمین حج کے لئے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں، تاہم کرناٹک میں، سوائے صاف صفائی کے چھوٹے مسائل کے علاوہ یہ شکایات نہیں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Maulana Mufti Ghulam Yazdani مولانا مفتی غلام یزدانی نے عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت پر روشنی ڈالی

بنگلور حج بھون میں عمدہ سہولیات فراہم کی گئیں اور گذشتہ تقریباً 20 دنوں سے وزیر برائے اقلیتی امور ضمیر خان کی جانب سے عازمین حج اور ان کے رشتہ داروں کے لئے مفت لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔ جب کرناٹک سے سبھی عازمین حج کے لیے روانہ ہورہے تھے، خاص طور پر آخری قافلے کی روانگی کے موقعے پر حکومت کرناٹک وزیر برائے اقلیتی امور ضمیر خان اور دیگر وزرا نے عازمین حج سے مکہ و مدینہ پہنچ کر ملک میں امن و امان کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Jun 24, 2023, 11:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.