ریاست کرناٹک کا گلبرگہ شہر بہمنی دور کا پایہ تخت رہا ہے ۔یہاں کئی تاریخی عمارتیں موجود ہیں ۔بہمنی دورے حکومت میں علاؤالدین حسن بہمنی شاہ نے 1347 میں اس عید گاہ کو تعمیر کروایا تھا۔
آج بھی یہ 650 قدیم عید گاہ پوری طرح سے محفوظ ہے ۔اس عید گاہ کو عید گاہ بہمنیہ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔یہ عید گاہ بہمنیہ 7 ایکٹر زمین پر مشتمل ہے۔جس میں ایک قدیم قبرستان بھی موجود ہے ۔
اس موقع پر گلبرگہ کے معروف آرٹسٹ ایاز احمد پٹیل نے کہاکہ بہمنی عیدگاہ بہمنی دورے حکومت کا پہلا تعمیر کام تھا۔اس کے بعد کئی مساجد، درگاہ، گنبدیں، پل، تالاب اور دیگر عمارت تعمیر کی گئی ۔اس عید گاہ کو شہر کے بیچ میں اونچائی پر تعمیر کیا گیا ہے ۔اس عید گاہ کی دیواریں آج بھی مضبوط ہیں ۔
عیدگاہ کے وال کمپاؤنڈ کے لیے وقف بورڈ کے افسران سے اپیل بھی کی گئی۔اس موقع پر مولانا محمد عبدالحکیم وقار اشرفی نے کہا کہ عید گاہ بہمنی ایک تاریخی قدیم عید گاہ ہے ۔جس میں کئی بزرگان دین نے یہاں پر نماز عید الفطر عیدالضحی کی نماز ادا کی ہے ۔اس عید گاہ کی خاصیت یہ ہے ۔یہاں پر امام جب خطبہ دیتا ہے ۔تو بنا لوڈ اسپیکر کے اس عید گاہ کے اطراف آواز گونجتی ہے ۔ہر سال یہاں پر عیدین کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر تے ہیں ۔ اس عید گاہ کے میناروں کا تعمیری کام کیا جا رہا ہے ۔اس دوران عیدگاہ کمیٹی کی جانب تعاؤن کی اپیل کی گئی ہے۔