ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کی مشہور ومعروف دورگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے 617 ویں عرس شریف کی آمد کی مناسبت سے حسب روایت درگاہ شریف میں نقاروں کی رسم ادا کی گئی۔
ڈاکٹر سید گیسور دارز خسروحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے نقاروں کی رسم ادا فرامائی۔
اس موقع پر حافظ سید محمد علی الحسینی خلف اکبر و جانشین سجادانشین، ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی خلف اصغر سجادانشین صاحب ، سید شاہ تقی اللہ حسینی صاحب، میرصدر الدین علی خان اور سید عاقب حسینی موجود تھے۔