ریاست کرٹک کے میڈیکل ایجوکیشن منسٹر کے سدھاکر نے آج کہا ہے کہ 'ریاست میں اس ماہ کے آخر تک کورونا کی ٹیسٹنگ کے لئے مزید 60 لیب کھولے جائیں گے۔ جبکہ پہلے سے ریاست میں 26 لیب موجود ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ موجودہ ٹیسٹنگ لیب میں ایک دن میں 5000 نمونے جانچ کئے جا سکتے ہیں۔
![کرناٹک: ماہ کے آخر تک 60 نئے لیب کھولے جائیں گے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7015046_1017_7015046_1588326127927.png)
وہیں محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق جمعرات کے شام تک 60156 نمونے جانچ کئے گئے تھے، جس میں سے 57542 منفی پائے گئے ۔
اگر جمعرات کی بات کریں تو 4752 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس میں 4307 منفی پائے گئے تھے
اس دوران ریاست میں اب تک 576 افراد کورونا سے متاثر ہیں جن میں 22 کی موت ہو چکی ہے، اور 235 ٹھیک ہوکر گھر جا چکے ہیں