اسپتال کے ذرائع کے مطابق ایک شخص کچھ روز قبل علاج کے لئے داخل ہوا تھا۔ وہ کورونا سے متاثر تھا، جس کے بعد سے منگلور کے کووڈ۔19 اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اسپتال کے حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر اور تین نرسیں یہاں کورونا کا علاج کرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو روز تک اسپتال میں سینیٹائزیشن کا کام کیا جائے گا۔ اس دوران کسی ایک نئے مریض کو داخل نہیں کیا جائے گا۔ ڈیلیوری اور ڈائلیسس سروس بھی بند رہیں گی۔