ETV Bharat / state

Karnataka Hijab Row: باحجاب کالج آنے والی سولہ لڑکیوں کو کلاس میں جانے سے روکا گیا - منگلور اردو نیوز

منگلور یونیورسٹی میں باحجاب سولہ طالبات کو کالج کے کلاس میں جانے سے روک دیا گیا۔ وہیں، اپیننگڈی گورنمنٹ کالج کی انتظامیہ نے حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 6 طالبات کو معطل کر دیا ہے۔ Six girl students suspended, 16 sent back for wearing hijab

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 10:49 PM IST

منگلور: منگلور یونیورسٹی کالج Mangalore University میں حجاب پہننے والی طالبات کے کلاس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہیں پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے جمعرات کو 16 لڑکیاں حجاب پہن کر کالج آئیں تو انہیں کلاس میں جانے سے روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ اپیننگڈی گورنمنٹ کالج کی انتظامیہ نے حجاب پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 6 طالبات کو معطل کردیا ہے۔

بتا دیں کہ منگلور یونیورسٹی میں یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی میٹنگ کے فیصلے کے مطابق وی وی کالج مینگلور میں حجاب پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ پیر کو ڈی سی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں تجویز دی گئی تھی کہ سنڈیکیٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔ اس کے باوجود سولہ لڑکیاں حجاب پہن کر کالج پہنچیں۔ اس پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر انسویا رائے نے حجاب پہن کر کالج آنے والی طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے منع کر دیا۔

مزید پڑھیں: Karnataka Hijab Row: مسلم خواتین کو عوامی مقامات پر برقع ہٹانے پر حملہ کی دھمکی

وہیں اپیننگڑی کے گورنمنٹ انڈر گریجویٹ کالج میں حجاب پر پابندی کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر چھ طالبات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.