نئے کیسز میں پانچ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں جس کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔ ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 750 ہوگئی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وبا سے اب تک 30 اموات ہوئی ہیں۔
کورونا کے 371 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
نئے کیسز میں 14 کا تعلق داوانگر، 12 کا بھٹکل، 11 بیلگاوی، 7 بنگلور اور ایک کا تعلق بیلاری سے بتایا گیا ہے۔
ہیلتھ بلٹین کے مطابق نئے کیسز میں 18 سال سے کم عمر کے 11 بچے شامل ہیں۔