ریاست کرناٹک شہر گلبرگہ کے چیتاپور کے ہلکٹہ شریف میں موجود درگاہ حضرت خواجہ سید محمد بادشاہ قادری چشتی یمنی قدیر کے 43 ویں عرس شریف کا نہایت سادگی کے ساتھ محدود پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔
خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری چشتی بندہ نوازی سجادہ نشیں نے بعد نماز فجرصندل مالی انجام دی۔
![گلبرگہ میں حضرت خواجہ سید محمد بادشاہ قادری کا 43واں عرس مبارک شریف محدود پیمانے پر عالمی وبا کو ملحوظ خاطر رکھ کر منایا گیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-gul-phto-urs-7204792_04092020235624_0409f_03849_463.jpg)
اس موقع پر خواجہ شیخ امان اللہ شاہ قادری چکٹو پہ شریف کے علاوہ خانوادہ قدیر کے افراد موجود تھے۔
واضح رہے کہ عالمی کورونا وائرس سے نمٹنے اور محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر کے تحت اور سرکاری قوانین کے پیش نظر تقاریب عرس کو محدود کردیا گیا اور حکومت کی جانب جاری رہنما ہدایات کو مکمل طور پر ملحوظ رکھا گیا۔