اس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر ضلع یادگیر ڈاکٹر راگاپریا کی نگرانی میں تحصیل آفس سے سبھاش چوک تک ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر لوگوں کو حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشی کیش بھگوان، اسسٹنٹ کمشنر شنکر گوڑا، تحصیلدار چنملپا نے بطور خاص شرکت کی۔
رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور محکمہ کی جانب سے گاڑیوں کے حادثات کو کم کرنے کی سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:یادگیر: تنہا تماپوری کے نام سے اردو ہال بنانے کا مطالبہ
انھوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ روڈ ٹرانسپورٹ کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے محفوظ ٹرافک نظام کو بنانے میں تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ 'سڑک سرکھشا ہے تو جیون سرکھشا ھے'۔
اس موقع پر محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذمہ داران کے علاوہ ٹریفک پولیس کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔