ETV Bharat / state

Hijab Girl Tops Karnataka Exam: کرناٹک کی باحجاب طالبہ الہام نے بارہویں میں دوسرا مقام حاصل کیا

ریاست کرناٹک میں حجاب تنازع اب بھی جاری ہے۔ حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو طالبات نے سپریم کورٹ میں چیلینج کیا ہے۔ اسی درمیان کرناٹک میں 12 ویں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں ایک باحجاب طالبہ الہام نے ریاست بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ Hijab Girl Tops Karnataka Exam

2nd puc result declared Ilham gets Second place in state
کرناٹک کی الہام ریاست کی سیکنڈ ٹاپر
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 10:10 PM IST

Updated : Jun 20, 2022, 10:18 PM IST

منگلور: پری یونیورسٹی امتحانات (پی یو سی) کے رزلٹ کا اعلان 18 جون کو کیا گیا تھا، جس میں 61.88 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ باحجاب طالبہ الہام کے دوسرا مقام حاصل کرنے پر حجاب مسئلے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوئی۔ الہام ریاست کرناٹک کے منگلور کے سینٹ الوئسیئس پی یو کالج میں سائنس کی طالبہ ہیں۔ الہام نے 600 نمبروں میں سے 597 نمبرات حاصل کیے ہیں۔

کرناٹک کی الہام ریاست کی سیکنڈ ٹاپر

اپنی کامیابی پر الہام نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کے بعد سے میں نے خود کو مکمل طور پر پڑھائی پر مرکوز کیا۔ میں کلینیکل سائیکالوجی میں اپنا کریئر بنانا چاہتی ہوں۔ الہام کے والد محمد رفیق ایک ریٹیل چین آؤٹ لیٹ میں مینیجر ہیں۔ الہام ان کی چھوٹی بیٹی ہے۔ الہام نے کہا کہ وہ دوسری پی یو امتحان کے لیے پوری طرح تیار تھیں۔ اسی لیے انہیں دو سال کے وقفے کے بعد بھی امتحان لکھنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑا۔ مجھے اپنے اساتذہ سے اچھی مدد ملی۔ میں نے پری بورڈ امتحانات میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ Hijab Girl Tops Karnataka Exam

کرناٹک میں جاری حجاب تنازع پر 15 مارچ کو کرناٹک ہائی ورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ ہائی کورٹ کی تین رکنی بنچ نے واضح طور پر کہا کہ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے اور اسکولز اور کالجز میں حجاب پہننے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی اس پر سنوائی نہیں ہوئی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا تھا کہ جلد ہی اس معاملے کی سماعت کی جائے گی۔ حال ہی میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود کالج میں حجاب پہننے کی اجازت لینے کے لیے دھرنا دینے والی 23 مسلم لڑکیوں کو کالج کمیٹی نے کالج سے نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Hijab Clade Students Seek TC: حجاب پہن کر کلاس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر طالبات نے ٹی سی مانگا

Last Updated : Jun 20, 2022, 10:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.