بیدر: کرناٹک اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن بیدر کی جانب سے 25 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی، اوراد، ہمنا آباد کے اساتذہ کو تعلیمی میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔25 teachers of Urdu medium schools were encouraged
اس موقع پر بیدر کے اردو انسپکٹر محکمہ تعلیمات سید خورشید قادری نے ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم اسکولز میں تعلیم دینے والے ہر ٹیچر بیسٹ ٹیچر ہے، ایسے اساتذہ کی ہمت افزائی کے لئے کرناٹک اسٹیٹ اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن بیدر قابل مبارک باد ہے، جنھوں نے ان اساتذہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر میں انگریزی اسکولز کا چلن عام ہوتا جا رہا ہے، انگریزی میں تعلیم حاصل کرنا ٹھیک ہے لیکن اپنی مادری زبان کو پڑھنا اور سیکھنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے، آپ انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا علاقائی زبان میں لیکن آپ کو یہ اختیار ہے کہ دوسرے لنگویج کے طور پر آپ اپنی مادری زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں اس لئے تمام طلباء طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنی مادری زبان کو فروغ دینے کے لیے اردو کو دوسری اختیاری مضمون کے طور پر لے کر اردو پڑھیں۔
مزید پڑھیں:International Urdu Day مادری زبان سے ناواقف افراد کو بھی تعلیم یافتہ کہا جارہا ہے