اس موقع پر نارتھ ایسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر زہرہ نسیم نے ای ٹی وی بھارت بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 45254 بسوں میں سے 650 بسوں کی سروس 7 اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔ ایک بس میں صرف 30 مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مسافروں کو بس میں سوار ہونے سے قبل ہی ان کا ٹیمریچر چیک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی سفر کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس دوران انھوں نے بتایا کہ جلد ہی 8 جون بعد بیرونی ریاست کے لیے بھی بسوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔