ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا کے 162 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1450 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 894 مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک کے وزیر سیاحت کورونا وائرس سے متاثر
تو وہیں ضلع میں اب فعال کیسز کی تعداد 555 ہیں۔ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جارہا ہے۔