ETV Bharat / state

کرناٹک: متعدد اراکین اسمبلی سے غائب، کمارا سوامی حکومت متفکر - رکن اسبملی

کرناٹک اسمبلی میں متعلقہ پارٹیوں کے وہپ جاری کئے جانے کے باوجود کانگریس کے 12 اور جنتادل (ایس) کے تین اراکین سمیت کم از کم 15 اراکین اسمبلی کے جمعرات کو ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ ان اراکین کی غیرحاضری سے ایچ ڈی کمارا سوامی کی قیادت والی اتحادی حکومت پر خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

پندرہ ارکین اسمبلی کا ایوان کی کارروائی میں شامل نہیں
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 6:04 PM IST

Updated : Jul 18, 2019, 8:18 PM IST

ایوان میں آج وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی کی مخلوط حکومت نے تحریک اعتماد پیش کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تمام 15باغی اراکین اسمبلی نے وہپ جاری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ باغی اراکین اسمبلی کے ایوان کی کارروائی میں شامل نہیں ہونے سے مخلوط حکومت اقلیت میں نظر آرہی ہے۔

اس درمیان کانگریس کے دو دیگر اراکین اسمبلی شری منت پاٹل اور بی ناگیندر بھی اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ایوان میں حاضر نہیں ہوئے۔

اس وجہ سے ریاست کی 14مہینے پرانی جنتادل (ایس)۔کانگریس کی مخلوط حکومت کی فکرمندی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

بی ناگیندر شہر کے اسپتال میں ہی داخل ہیں جبکہ شری منت پاٹل جن کے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے خیمہ میں جانے کی رپورٹ ہے، ان کا ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے تمام 105اراکین ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ایوان میں پہنچ گئے تھے۔

Intro:Body:

News 2

Conclusion:
Last Updated : Jul 18, 2019, 8:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.