ETV Bharat / state

میگا لوک عدالت میں 14500 معاملات حل

کرناٹک ہائی کورٹ اور ریاستی لیگل سروس اتھارٹی کی ہدایات پر ضلع کے تمام کورٹس میں باہمی گفت وشنید اور رضامندی سے معاملات کی یکسوئی کروانے کے لئے لوک عدالت کے آخری دن 14500 معاملات حل کرلئے گئے۔

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 8:21 AM IST

14500 cases resolved in Mega Lok Adalat
میگا لوک عدالت میں 14500 معاملات حل

ریاست کرناٹک میں مختلف معاملات کو میگا لوک عدالتوں کے خصوصی سیشن کے ذریعہ ہزاروں کی تعداد میں حل کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ہائی کورٹ اور ریاستی لیگل سرویس اتھارٹی کی ہدایات پر ضلع کے تمام کورٹس میں باہمی گفت وشنید اور رضامندی سے معاملات کی یکسوئی کرنے کے لیے لوک عدالت کے آخری دن تقریباً 14500 معاملات حل کرلئے گئے۔

پرنسپل ضلع اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی کے صدر آر جے ستیش سنگھ کی قیادت میں منعقدہ مذکورہ میگا لوک عدالت میں سیول، چیک باؤنس، بینک، موٹر وہیکل حادثات اور دیگر معاملات سمیت 14500 معاملات کو باہمی رضا مندی کے ذریعہ حل کرلیا گیا۔ سینئر سیول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے رکن سکریٹری آر جے شیڑ، ضلع جج شوکلاش پالن گوپالیا، جگدیش، کمار سوامی سمیت 30 ججس نے مذکورہ میگا لوک عدالت پروگرام میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سلسلہ میں گلبرگہ ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی کی جانب سے 5 بینچس تشکیل دیئے گئے تھے۔ مذکورہ بینچس میں فریقین کی رضامندی کے ذریعے معاملات حل کرلئے گئے۔ گلبرگہ ہائی کورٹ بینچ کے ججس جسٹس ایس سنیل دتہ یادو، ای ایس ادریس، ایم جی اوماہنچالے، سنجوکمار اور پی این دیسائی کی قیادت میں پانچ بینچس نے باہمی رضامندی اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.