ریاست کرناٹک میں انسداد بد عنوانی بیورو (اے سی بی) کے افسران نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے معاملے میں چار سرکاری افسران کے 14 ٹھکانوں ے پر بدھ کے روز چھاپہ مارا۔
ایڈیشنل کمشنر ایل ستیش، کولار ضلع کے شریونیواس پورہ زون کے محکمہ جنگلات کے زونل افسر ایم رام کرشن، رائچور کے ایگزیکیٹیو انجینیئر گوپال شیٹی اور باگلکوٹ کے اسسٹنٹ انجینیئر راگَھپَّا لالَپَّا لمانی سے متعلق 14 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
ان چاروں ملزموں کے رشتہ دار اور دوستوں کے اثاثے اور جائداد پر بھی چھاپے مارے گئے۔
اے سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چھاپے آج صبح مارے گئے اور دن میں بھی یہ کام جاری رہا۔