بی جے پی کے 12 اور ایک آزاد رکن اسمبلی نے آج دارالحکومت بنگلور میں اسمبلی کے بینکیٹ ہال میں منعقد حلف برداری تقریب میں شرکت کی اور حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں اسپیکر اسمبلی ویشویشورا ہیگڈے کاگیری، چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا اور دیگر بی جے پی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اسپیکر اسمبلی نے نومنتخب ارکان کو حلف دلایا۔ انہوں نے ارکان کو کاگیری کانسٹیٹیوشن بک اور ہاوز کنونشن بک حوالہ کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔