"ایک انسان کی زندگی کو بچانا گویا پوری انسانیت کو بچانا ہے" اس جذبے کے ساتھ بنگلور (شہر گلستان) کی 11 سماجی تنظیموں نے ایک پلیٹ فارم پر آکر "آکسیجن ہلپ لائن" تشکیل دی ہے، جہاں پر ضرورت مندوں کو مفت میں آکسیجن ریفل کی سہولیت مہیا کی جائے گی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے سیکرٹری عثمان شریف نے بتایا کہ کووڈ وبا اس قدر مضر ثابت ہورہی یے کہ لوگ آکسیجن وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے سڑکوں پر دم توڑ رہے ہیں، ایسے ہی لوگوں کے لیے آکسیجن ہیلپ لائن تیار کی گئی ہے۔
اسمال اپیل فاؤنڈیشن، جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ اور کرول گروپ فاؤنڈیشن، آئ کئیر، آئ گیٹ، اسلامک انفارمیشن سینٹر، جماعت اہل سنت کرناٹک، یونائٹیڈ این جی او، یوسرا فاؤنڈیشن اور بیجنگ بائٹس تنظیمیں ہیں جنہوں نے اس متحدہ طور پر آکسیجن ہیل لائن کا قیام کیا ہے۔
سمال اپیل فاؤنڈیشن کے سیکرٹری محمد کیف نے بتایا کہ وہ اس نیک کام کو شہر کے مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر رہے ہیں۔ آکسیجن کے ضرورت مندوں، کووڈ متاثر کی فوری طور پر شناخت کر انہیں مہیا کیا جاسکے۔
آئی گیٹ این جی او کے ذمہ دار سید زین نے آکسیجن ہیلپ لائن کا نمبر 9900108726 شئیر کیا ہے اور بتایا کہ ویب سائٹ کے ذریعے بھی ان تک ہہونچا جاسکتا ہے۔