ETV Bharat / state

کرناٹک: کورونا کے 10947 نئے معاملے - ٹیسٹ کی تعداد مجموعی طور پر 55 لاکھ سے تجاوز

کرناٹک میں گزشتہ روز کورونا کے 10947 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 668652 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے 113 اموات بھی ہوئی ہیں۔

کرناٹک: کورونا کے 10،947 نئے معاملے
کرناٹک: کورونا کے 10،947 نئے معاملے
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 1:27 PM IST

بنگلور: کرناٹک میں گزشتہ روز کورونا کے 10947 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 668652 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے 113 اموات بھی ہوئی ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ روز 9832 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 542906 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں گزشتہ روز 104348 ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ٹیسٹ کی تعداد مجموعی طور پر 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمۂ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا کہ 'ریاست میں مجموعی طور پر 668652 کووڈ 19 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 9574 اموات ہوئی ہیں۔

ریاست میں اب بھی فعال معاملات 115312 ہیں جو دیگر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.