ETV Bharat / state

عمر عبداللہ نے عوام سے گپکار علامیہ کی حمایت کی اپیل کی

عمر عبد اللہ نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کی خواہشات کو سرینگر میں بیٹھ کر زیادہ بہتر طریقے سے نہیں سمجھا جا سکتا ہے، اس لئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر ہم تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ آپ کے درمیان آئے ہیں۔

Omar Abdullah
Omar Abdullah
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 12:58 PM IST

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا وفد آج لداخ یوٹی کے ضلع کرگل کے یک روزہ دورہ پر کرگل کے دراس پہنچا اور دراس کی عوام کے درمیان کپکار علامئے کو پیش کر ان سے حمایت کی اپیل کی۔

عمر عبداللہ نے کرگل میں عوام سے گپکار علامیہ کی حمایت کی اپیل کی

دراس پہنچے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفریسن کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کی خواہشات کو سرینگر میں بیٹھ کر زیادہ بہتر طریقے سے نہیں سمجھا جا سکتا ہے، اس لئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر ہم تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ آپ کے درمیان آئے ہیں تاکہ آپ کی بات کو بھی سمجھ سکیں اور گپکار علامیہ کو سمجھا سکیں۔

اس موقع پر پی ڈی پی رہنما غلام نبی لون نے کہا کہ جس طرح ریاست کو تقسیم کر دو یوٹی بنایا، اس کے خلاف آپ بھی ہیں اور ہم بھی ہیں، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسی کے لئے یہ الائنس تیار کیا گیا اور ہم تمام لوگ 370 کی واپسی کے لئے یہ آپ کی حمایت اور آپ کے خیالات کو سمجھنے آئے ہیں۔

واضح ہو کہ آج صبح ہی پیپلز الاینس فار گپکار ڈیکلریشن کا وفد عمر عبداللہ کی قیادت میں لداخ یوٹی کے ضلع کرگل کے یک روزہ دورہ کے لئے نکلا تھا۔ اس دوران دراس کے علاوہ کرگل شہر میں الائنس کے رہنماؤں کو خطاب کرنا ہے۔

وفد کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کررہے ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر ناثر اسلم وانی، پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری غلام نبی لون، پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ اور عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.