ETV Bharat / state

این جی او نے ماسکس اور سینٹائزرز تقسیم کیے - kargil news

جموں و کشمیر کے ضلع کرگل میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مذہبی و سماجی تنظیمیں بھی رضاکارانہ طور پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔

مقامی این جی او
مقامی این جی او
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 6:07 PM IST

اس دوران کرگل کے مقامی ایں جی او 'ڈریم فار اے چینج' ان دنوں کرگل میں ماسکس اور سینٹائزرز تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ کرگل کے ہسپتالوں اور مختلف محکموں کے دفتروں میں ضروری ساز وسامان تقسیم کر رہا ہے۔

مقامی این جی او

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ادارے کے رضاکار شاہ نواز وار نے کہا کہ' گزشتہ چند روز قبل ہمارے ضلع ہسپتال کرگل کے پیرا میڈیکل اسٹاف ضروری چیزوں کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔ اس کے بعد ہمارے ادارے نے ان چیزوں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اکیس مارچ سے ماسکس اور سینٹائزرز تقسیم کیے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'تقریبا دس ہزار ماسکس اور چھ سو سینٹائزرز تقسیم کر رہے ہیں۔'

خیال رہے کہ کورونا وائرس چین کے وہان شہر سے پھیلا ہے۔ اب اس وائرس کی ذد میں دنیا بھر کے 191 ممالک آ چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ سے ذائد لوگ متاثر ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 774 معاملے سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہو چکی ہے۔ متاثرین میں سے 66 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بھارت میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.