ETV Bharat / state

LAHDC-K Councillors کرگل کے نو منتخب کونسلروں نے حلف لیا - لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل

چار اکتوبر کو منعقد کیے گئے ایل اے ایچ ڈی سی- کرگل انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگرس کو 22 سیٹوں پر کامیابی ملی، جبکہ بی جے پی نے دو سیٹوں کو حاصل کیا، وہیں آزاد امیدوار نے دو سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب حاصل کی۔

newly-elected-councillors-of-lahdc-kargil-administered-oath
کرگل کے نو منتخب کونسلروں نے حلف لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 11:03 PM IST

سرینگر: لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل- کرگل کے نو منتخب کونسلروں نے منگل کےروز سرکاری طور پر اپنے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ ہل کونسل انتخابات میں کانگریس اور این سی اتحاد نے 26 میں سے 22 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ان نو منتخب کونسلروں کو عہدے کا حلف پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال احمد مسعودی نے دلایا۔

حلف اٹھانے والے کونسلرز میں عبدالصمد، عبدالواحد، محمد جواد، کاچو محمد فیروز، عبدالہادی، آغا عی النہدا، اسٹینزین گگمٹ، پنچوک تاشی، اسٹینزین لکپا، الطاف حسین، حاجی محمد عباس، خادم حسین، محمد حسین، محمد عباس، محمد عباس اور محمد علی،امین، منظور حسین، فیروز احمد خان، ناصر حسین منشی، سید مجتبیٰ موسوی، سید علی، محمد سجاد خان، غلام حیدر، عاشق علی، ڈاکٹر محمد جعفر اخون، ذاکر حسین، لیاقت علی خان، اور پدما دورجے شامل ہیں۔

حکام نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل- کرگل کا پہلا اجلاس 18 اکتوبر کو طے کیا، جس کے دوران چیف ایگزیکٹو کونسلر یعنی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

کرگل انتخابات میں بے جی پی کو شکست، نیشنل کانفرنس اور کانگرس اتحاد فاتح

اس حلف برداری تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرگل، شری کانت سوسے، دیگر ضلعی افسران ،سابق کابینہ وزراء، سابق ممبران قانون ساز اسمبلی ،مذہبی تنظیموں کے نمائندے، مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین اور دیگر معززین شریک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ لداخ یونین ٹریٹری کے کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات 4 اکتوبر کو منعقد ہوئے تھے۔ ان انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگرس کو 22 سیٹوں پر کامیابی ملی، جبکہ بی جے پی نے دو سیٹوں کو حاصل کیا، وہیں آزاد امیدوار دوسیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل کو جولائی 2003 میں معرض وجود میں لایا گیا۔30 کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں 26 کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں اور و ایل جی کی سفارش پر نامزد کیا جائے گے۔ اس کونسل کی مدت پانچ برس ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.