ETV Bharat / state

'ایران میں پھنسے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے'

لداخ کے رکن پارلیمان جمیانگ زیرنگ نمگیال نے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایران میں پھنسے کرگل اور لیہہ کے تقریباً 12 سو زائرین کو ملک واپس لانے کی اپیل کی ہے۔

لداخ کے رکن پارلیمان جمیانگ زیرنگ نمگیال

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 5:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:48 PM IST

ادھر پیپلز کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے صدر عمران رضا انصاری نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں ایران میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے پیشکش کی ہے۔

بتادیں کہ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے ایران میں بھی وبائی صورت اختیار کر لی ہے جہاں گزشتہ ہفتے کے دوران اس وائرس کے 139 کیس درج ہوئے ہیں اور اب تک 19 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ملک کے نائب وزیر صحت ایرج حریری کی بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

لداخ کے رکن پارلیمان جے ٹی نمگیال نے مرکزی وزیر خارجہ جے شنکر کے نام اپنے ایک مکتوب میں کہا ہے: بی جے پی کے صدر ضلع کرگل محمد علی مجاز سے معلوم ہوا کہ کرگل اور لیہہ کے قریب 1200 زائرین ایران میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں 28 فروری کو واپس لوٹنا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، یہ لوگ وہاں بہت ہی پریشان حال ہیں اور حکومت ہند کی مدد کے منتظر ہیں

مسٹر نمگیال نے موصوف مرکزی وزیر سے ایران میں پھنسے زائرین کو اولین فرصت میں وطن واپس لانے کے لئے اقدام کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایران میں پھنسے لوگوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں پیپلز کانفرنس کے لیڈر عمران رضا انصاری نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے: ‘میں نے ایران میں اپنے بعض دوستوں کے ساتھ بات کی ہے اگر کسی کو ہندوستان واپس لوٹنے میں مدد کی ضرورت ہے تو وہ برائے مہربانی مجھے اپنا فون نمبر دیں۔

ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ تہران میں بھارتی طلبا سفارتخانے کی ہیلپ لائن کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں، ای میلز اور پیغامات کی کثیر تعداد کے پیش نظر ہمارا ہیلپ لائن نمبر +91949028251مدد کے لئے رات دن تیار ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے بھی گزشتہ روز حکومت ہند سے اپیل کی تھی کہ وہ ایران میں پھنسے جموں کشمیر کے باشندوں خاص کر طلبا اور تجار کو وطن واپس لانے کے لئے فوری اقدام کریں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.