آر کے ماتھر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں سب کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں کہ یہ مقدس مہینہ اپنے ساتھ شفقت، ہم آہنگی اور ہمدردی کی فراوانی لائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ "رمضان اسلامی کیلنڈر (ہجری) کا مقدس ترین اور بیش قیمت مہینہ ہے۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اجتماعی عزم اور نظم و ضبط کے ذریعے کووڈ19- کو شکست دینے کا عہد کریں۔
آر کے ماتھر نے محبت صبر اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی دعا کی۔