ETV Bharat / state

LAHDC Kargil Results کرگل ہل کونسل انتخابات کے نتائج میں اب تک کانگرس کو برتری حاصل

کرگل ہل کونسل انتخابات میں 15 سیٹوں کے نتائج ابھی تک سامنے آئے ہے۔ کانگرس نے سات،نیشنل کانفرنس نے چھ، بی جے پی کو دو جبکہ آزاد امیدواروں نے دو سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے۔

Kargil Hill Development Council elections :Congress Bags 7Seats, NC Wins 4, BJP Secures 2 Constituency
کرگل ہل کونسل انتخابات کے نتائج میں اب تک کانگرس کو برتری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 5:40 PM IST

Updated : Oct 8, 2023, 6:04 PM IST

کامیاب بی جے پی امیدواروں کا ردعمل

سرینگر: لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل - کرگل کے انتخابات کے نتائج میں فی الوقت کانگرس پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ابھی تک ظاہر کیے گئے 15 سیٹوں کے نتائج میں کانگرس کے امیدوارو سات سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں، نیشنل کانفرنس نے چھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ بی جے پی کو دو سیٹیں ملی ہے۔ وہیں آزاد امیدواروں نے دو سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوا تھا لیکن ابھی تک 15 سیٹوں کے ہی نتائج سامنے آئے ہیں۔ ابھی 11 سیٹوں کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ 4 اکتوبر کو منعقد کیے گئے ان انتخابات میں 26 سیٹوں کے لیے 85 امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جن میں حکمران جماعت بی جے پی نے کے 17 امیدوار، نیشنل کانفرنس کے 17 اور کانگرس کے 22 امیدوار میدان میں آمنے سامنے تھے۔
وہیں عام آدمی پارٹی نے بھی پہلی مرتبہ ان انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کی ہے اور چار امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ اس کے علاوہ 25 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ کچھ سیٹوں پر این سی اور کانگرس کا دوستانہ مقابلہ تھا۔

مزید پڑھیں:LAHDC Kargil Results لداخ ترقیاتی کونسل انتخابات میں کانگریس 4، این سی 2 اور بی جے پی ایک سیٹ پر کامیاب
واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور لداخ خطے کو یوٹی کا درجہ دینے کے بعد اس پہلے انتخاب میں 95388 رائے دہندگان میں سے 74026 نے ووٹ ڈالتے تھے یعنی ووٹنگ کی شرح 77.61 رہی۔کرگل ہل ڈیولیپمنٹ کونسل کی تشکیل کے لئے 30 منتخب امیدوار ہوتے ہیں جن میں 26 کو عوام ووٹنگ سے منتخب کرتے ہیں جبکہ 4 امیدواروں کو ایل جی کی سفارش پر نامزد کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2023, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.