ETV Bharat / state

Rajnath Singh on LoC: ضرورت پڑنے پر ایل او سی پار کر سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ - مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

راج ناتھ سنگھ نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت اپنی سرزمین کی بخوبی حفاظات کرنا جانتا ہے۔ ‘‘Indian army can cross LoC

ا
ا
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 12:59 PM IST

Updated : Jul 26, 2023, 1:40 PM IST

ضرورت پڑنے پر ایل او سی پار کر سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ

سرینگر (نیوز ڈیسک) :ـ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کی صبح یونین ٹیریٹری لداخ کے دراس علاقے میں واقع ’’کرگل جنگ کی یادگار‘‘ کا دورہ کرکے سال 1999 کے ’کرگل جنگ‘ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے میموریل پر پھول مالا چڑھائی اور اپنی جانیں نچھاور کرنے والے فوجی جوانوں کی یاد میں بنائی گئی یادگار کے نزدیک مقبروں کا بھی دورہ کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے فوجی اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارتی فوج تندہی سے ملک کی سرحد کی حفاظت کر رہی ہے۔ فوجی اہلکار مستعدی سے سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت، ہر لمحہ اور ہر دن مستعد رہتے ہیں، جس کے لیے پوری قوم ان کی شکرگزار ہے۔ فوج کی بدولت ہی آج بھارت کی اور کوئی بھی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔‘‘ راج ناتھ سنگھ نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’بھارتی فوج ملک کی سالمیت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، سرحدوں کی حفاظت کے لیے اگر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو پار کرنا پڑا تو ایسا لازمی طور پر کیا جائے گا، کیونکہ بھارتی فوج اس کے لیے پوری طرح سے اہل ہے۔‘‘

بدھ کو وجے دیوس کے موقع پر دراس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ’’فوج فتح کے بعد 1999 میں ہی لائن آف کنٹرول کو عبور کر سکتی تھی، لیکن ہندوستان کے امن پسند ملک کے نظریہ، ہندوستانی اقدار پر یقین اور بین الاقوامی قوانین سے وابستگی کی وجہ سے اس وقت یہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ہم نے اُس وقت ایل او سی کو عبور نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایل او سی کو عبور نہیں کر سکتے تھے۔ ہم ایل او سی کو پار کر سکتے تھے، ہم ایل او سی کو عبور کر سکتے ہیں، اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں ایل او سی کو پار کریں گے۔ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہوں گا کہ ہم ایل او سی کو عبور کر سکتے تھے، ہم ایل او سی کو عبور کر سکتے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو ہم مستقبل میں بھی ایل او سی کو عبور کر لیں گے، میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں: Kargil Vijay Diwas راجناتھ سنگھ نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Last Updated : Jul 26, 2023, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.