-
Earthquake of Magnitude:4.4, Occurred on 14-11-2023, 13:08:50 IST, Lat: 37.28 & Long: 75.21, Depth: 20 Km ,Location: 314km NNW of Kargil, Laddakh, India for more information Download the BhooKamp App https://t.co/M6U66n20DG@KirenRijiju @Dr_Mishra1966 @ndmaindia @Indiametdept pic.twitter.com/ke4WtuEYbc
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) November 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Earthquake of Magnitude:4.4, Occurred on 14-11-2023, 13:08:50 IST, Lat: 37.28 & Long: 75.21, Depth: 20 Km ,Location: 314km NNW of Kargil, Laddakh, India for more information Download the BhooKamp App https://t.co/M6U66n20DG@KirenRijiju @Dr_Mishra1966 @ndmaindia @Indiametdept pic.twitter.com/ke4WtuEYbc
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) November 14, 2023Earthquake of Magnitude:4.4, Occurred on 14-11-2023, 13:08:50 IST, Lat: 37.28 & Long: 75.21, Depth: 20 Km ,Location: 314km NNW of Kargil, Laddakh, India for more information Download the BhooKamp App https://t.co/M6U66n20DG@KirenRijiju @Dr_Mishra1966 @ndmaindia @Indiametdept pic.twitter.com/ke4WtuEYbc
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) November 14, 2023
سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے کرگل علاقے میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ٹویٹ کیا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 درج ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق 4.4 شدت کے زلزلہ کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔ یہ جانکاری نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے منگل کو سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
مزید پڑھیں: Earthquake in Doda ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
پوسٹ میں کہا گیا ہے: ’’لداخ کے ضلع کرگل میں منگل کے روز ایک بج کر 8 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔‘‘ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون (Seismic Zone) پانچ اور چار میں آتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹری میں زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ گرچہ زلزلوں کے ان جھٹکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم زلزلوں کے جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف پیدا ہوا تھا۔ زلزلوں کے جھٹکے یہاں کی عوام کو گھروں اور دفاتر سے باہر لانے پر مجبور کر دیتے ہیں جبکہ سنہ 2005میں آئے جھٹکوں کی یادیں بھی تازہ ہو جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: زلزلے کے جھٹکے سے عوام میں خوف و دہشت