مرکزی علاقہ لداخ میں مزید دو کیسز منفی پائے گئے ہیں۔
کمشنر سکریٹری لداخ ریگزن سمفیل نے پرس کانفرنس کے دوران کہا کہ لداخ میں دو مشتبہ افراد کی کورونا جانچ کی گئی اور ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج لگ بھگ ساٹھ نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں اور کل ملا کر سو کا رپوٹ آنا باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مثبت والے دونوں مریضوں کے رابطے میں آئے لوگوں کا بھی نمونے جانچ کے لیے بھیج رہے ہیں۔
سمفیل نے مزید کہا کہ زوجیلا کھولنے کے بعد اشیاء خوردنی اور سبزیوں کے ٹرکوں کو چلنے کی اجازت دی ہے اور کرگل میں پھنسے ہوئے ٹرکوں کو 5 مئی کے بعد چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے لداخ کے مریض جو علاج کے لیے لداخ سے باہر ہے ان کو پہلے نکالنے کا ترجیع دی جائے گی۔
واضع رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے متاثر بیس معاملات سامنے آئے تھے جن میں سے سولہ صحتیاب ہو چوکا ہے جبکہ چار مثبت کیسیں ابھی بھی زیر علاج ہے۔