رام گڑھ: کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاﺅن میں جھار کھنڈ کے رام گڑھ ضلع کے بیس سے زائد مزدور ابھی بھی مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں پھنسے ہوئے ہیں۔
کانگریسی لیڈر سدھیر منگلیش نے آج یہاں بتایا کہ 'سبھی مزدور گولا بلاک کے کمہر دگا گاﺅں کے رہنے والے ہیں۔ تارکین وطن مزدوروں نے رام گڑھ رکن اسمبلی ممتا دیوی سے مدد کی گہار لگائی ہے ۔
منگل نے بتایاکہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کمپنیاں بند ہوچکی ہیں۔ ان کے پاس جو پیسے تھے وہ بھی گذشتہ 50 دنوں میں خرچ ہوچکے ہیں۔ ان کے سامنے بے روزگاری اور بھوک مری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے گھر کی راہ تلاش رہے ہیں۔
اس پورے معاملے پر رکن اسمبلی ممتا دیوی نے فورا اس معاملے میں پہل کی اور مدھیہ پردیش میں پھنسے مزدوروں سے کہاکہ جھارکھنڈ حکومت باہر پھنسے مزدوروں کو لانے کاکام کر رہی ہے ۔ رکن اسمبلی نے متعلقہ افسران کو اس بارے میں جارنکاری دی ۔