ETV Bharat / state

Female Sub Inspector Death in Ranchi: رانچی میں چیکنگ کے دوران خاتون سب انسپکٹر کو کچل دیا گیا - رانچی میں خاتون سب انسپکٹر کی موت

رانچی میں منگل کی رات ایک خاتون سب انسپکٹر کو گاڑی چیکنگ کے دوران کچل دیا گیا جس سے ان کی موت ہو گئی۔ Female Sub Inspector Death in Ranchi

رانچی میں چیکنگ کے دوران خاتون سب انسپکٹر کو کچل دیا گیا

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 10:42 AM IST

رانچی: ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے تُپودانا پولیس اسٹیشن کی خاتون سب انسپکٹر کو کچل دیا گیا۔ یہ واقعہ خاتون سب انسپکٹر سندھیا ٹوپنو کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ چیکنگ مہم کے دوران چیک پوسٹ پر کھڑی تھیں۔ سب انسپکٹر کی جانب سے رکنے کا اشارہ ملنے کے بعد بھی ملزم نہیں رکے اور گاڑی سندھیا ٹوپنو پر چڑھا دی اور وہاں سے فرار ہو گئے۔ woman Sub inspector crushed by vehicle in Ranchi

گاڑی کی زد میں آکر سب انسپکٹر سندھیا بری طرح زخمی ہوگئیں۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لیے رمز اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ خبر کے مطابق گملہ اور کُھنٹی پولیس ملزموں کا پیچھا کر رہی تھی۔ یہ اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر سندھیا ان کو پکڑنے کے لیے چیکنگ مہم چلا کر کھڑی تھی۔ اس دوران انہوں نے یہ واردات انجام دی۔ vehicle checking campaign in ranchi

واضح رہے اس سے قبل 19 جولائی کو ہریانہ کے نوح ضلع میں بھی غیر قانونی کانکنی مافیا نے ڈی ایس پی کو ڈمپر سے کچل دیا تھا جس میں ان کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا کہ تواڈو ڈی ایس پی سریندر سنگھ غیر قانونی کانکنی مافیا پر چھاپہ مارنے گئے تھے۔ DSP Killed by Mining Mafia

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.