ETV Bharat / state

خواتین پنچایت نے جنسی تشدد کی شکار خاتون کی پٹائی کی

author img

By

Published : Aug 26, 2019, 2:10 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:54 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کوڈرما کے مرکچو بلاک میں خواتین کی مبینہ پنچایت نے جنسی تشدد کی شکار خاتون کو بے رحمی سے پیٹا اور اس کے بال بھی کاٹ دیے۔

خواتین پنچایت نے جنسی تشدد شکار خاتون کی پٹائی کی

خاتون پر الزام ہے کہ اس کے بھتیجے کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ لیکن خاتون کا کہنا ہے کہ اسے جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا ہے۔ جس کی شکایت خاتون نے پنچایت سے کی لیکن اسے ہی ملزم قرار دے دیا گیا۔

خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس کا کہنا ہےکہ گزشتہ تین مہینے سے شوہر کی غیر موجودگی میں اس کا بھتیجا اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے آرہا ہے۔ جب یہ بات خاتون نے لوگوں کو بتائی تو اس پر ہی الزام عائد کرکے گاؤں کی خواتین پنچایت نے اسے بدکردار قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق پنچایت کے سزا سنانے سے ایک دن پہلے ہی خاتون کا شوہر گھر آیا تھا۔ اسے اس حادثے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ پنچایت کے ذریعہ گھر سے خاتون کو لے جاتے وقت اس کے شوہر نے لوگوں کو روکنے کی کوشش بھی کی تھی ۔

ضلع کوڈرما کے ایس پی ایم تمل وانن نے بتایا کہ 11 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور ایس ڈی پی او کو معاملے کی تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Intro:Body:

Special Story on Manimahesh yatra

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.