ETV Bharat / state

چائباسہ: آئی ای ڈی دھماکہ میں 3 جوان ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو

ضلع پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار چائباسہ کے علاقے ٹوکلو پولیس تھانہ کے تحت لنجی گاؤں کے جنگلاتی علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہے تھے۔ اسی دوران نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔

chaibasa
chaibasa
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 11:49 AM IST

Updated : Mar 4, 2021, 12:19 PM IST

جھارکھنڈ کے نکسل متاثرہ چائباسہ علاقے میں آئی ای ڈی دھماکے میں تین جوان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد جوان زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ ٹوکلو تھانہ حلقہ کے تحت لانجی جنگل میں ہوا۔

ضلع پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار چائباسہ کے علاقے ٹوکلو پولیس تھانہ کے تحت لنجی گاؤں کے جنگلاتی علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہے تھے۔ اسی دوران نکسلیوں نے آئی ڈی دھماکہ کیا جس میں تین فوجی ہلاک جبکہ متعدد جوان زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ جوانوں کو ایئر لفٹ کر رانچی لایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں اور بھی کئی جوانوں کی ہلاکت ہوئی ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس فورس اور سی آر پی ایف کے سینیئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مغربی سنگھ بھم کے ضلع ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی سدھیر کمار نے بتایا کہ اب تک 4 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، انہیں ایئر لفٹ کر رانچی لایا جا رہا ہے۔

دھماکے میں زخمی جوان

  • ہیڈ کانسٹیبل دیویندر کمار پنڈت (گوڈا)
  • کانسٹیبل دیپ ٹوپنو (کھونٹی)
  • کانسٹیبل نِکو اوراؤں (لاتیہار)

دھماکے میں ہلاک فوجی

  • کانسٹیبل ہارڈور شاہ (پلامو)
  • کانسٹیبل کرن سورین (سمڈیگا)

Last Updated : Mar 4, 2021, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.