لاتیہار کے مہوؤا ڈانڈ تھانہ علاقے کے کرد گھاٹی میں سوموار کو ایک ٹرک اپنا توازن کھو کر کھائی میں گر گئی۔
یہ حادثہ بہت خوفناک تھا کہ ٹرک کے کھائی میں گرنے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے ٹرک جل کر راکھ ہوگیا۔
حادثہ تب پیش آیا جب اڈیشہ سے سامان لے کر یہ ٹرک ہریدوار کی طرف جارہی ہے۔اسی دوران کرد گھاٹی کے درگا موڑ کے پاس ٹرک بے قابو ہوگئی اور سیدھے کھائی میں گر گئی۔
حالانکہ حادثہ میں زخمی ہونے کے باوجود ڈرائیور اور خلاسی اپنی جان بچاکر ٹرک سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔جس کے بعد مقامی لوگوں نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا
اطلاع کے مطابق گھاگھرا سے چندوا کی جانب جانے والی سڑک پر بڑی گاڑیوں کے آمدورفت پر پابندی عائد ہوجانے کی وجہ سے بڑی گاڑیاں مہوؤاڈانڈ کے راستے ڈالٹن گنج ہوتے ہوئےگنتوے کی جانب جارہی ہے۔
اس راستے پر خطرناک موڑ پڑتے ہیں۔اور اس راستے کے بارے میں اچھی سمجھ نہیں ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کا متوازن بگڑ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے اطلاع علاقے کے پولیس کو دے دی گئی ہے اور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کررہی ہے۔