ETV Bharat / state

وزارت میں فی الحال کوئی بدلاؤ نہیں: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے نمائندہ ای ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ کی وزارت میں ابھی کوئی بدلاؤ نہیں ہوگا۔ میری پوری نظر ریاست کی ترقی پر مرکوز ہے۔ ہیمنت سورین ان دنوں دہلی دورے پر ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ کانگریس کی اعلیٰ کمان سے ملاقات کریں گے۔

Jharkhand CM refutes reports of cabinet expansion in state
وزارت میں فی الحال کوئی بدلاؤ نہیں: ہیمنت سورین
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 11:02 AM IST

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جمعرات کو کہا کہ جھارکھنڈ سرکار کی وزارت میں بدلاؤ ابھی نہیں ہوگا۔ ریاست میں ایک وزیر کا عہدہ خالی ہے۔ اس پر کانگریس یا جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما ہوں گے اس پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس وقت میری پوری نظریں جھارکھنڈ کی ترقی پر مرکوز ہیں۔ یہ باتیں جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے دہلی میں ای ٹی وی نمائندہ سے خصوصی بات چیت میں کہی۔

دیکھیے خصوصی بات چیت

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ کو مرکزی سرکار کی طرف سے جو فنڈ ملنا چاہیے تھا وہ رُکا ہوا ہے، لیکن امید ہے کہ وہ جلد مل جائے گا۔ اس معاملے پر مرکزی سرکار سے ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر سے مقابلے کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں لیکن مرکزی سرکار کو بتانا چاہیے کہ کورونا کی تیسری لہر کیسی ہوگی؟ اس کا اثر کیا پڑے گا؟

معلوم ہو کہ ہمینت سورین ان دنوں دہلی کے دورے پر ہیں۔ ایسی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ کانگریس کے اعلیٰ کمان سے ملیں گے اور کانگریس کے وزیروں کے کام کے بارے میں فیڈ بیک دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.