سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے ڈی جی پی ایم وی راؤ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کردی۔عدالت نے اس معاملے میں کہا کہ یہ معاملہ 'سرویز میٹر سے جڑا ہوا ہے۔
پرہلاد سنگھ نے ڈی جی پی کی تقرری کو چیلنج کرنے والی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی۔ اس معاملے میں بدھ کے روز عدالت میں 15 منٹ کی بحث ہوئی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست پر عمل درآمد کیا۔
واضح رہے کہ13 مارچ کو جھارکھنڈ حکومت نے سابق ڈی جی پی کمل نئین چوبے کا تبادلہ کیا تھا۔ ان کی جگہ ایم وی راؤ کو بطور ڈی جی پی تعینات کیا گیا۔جس کے بعد اپوزیشن لیڈر نے اس تبادلہ پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔