ETV Bharat / state

Software Engineer Gang Rape Case سافٹ ویئر انجینئر گینگ ریپ جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل - جھارکھنڈ نیوز

مغربی سنگھ بھوم ضلع ہیڈکوارٹر چائی باسا میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں ایس پی نے تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم نے ہفتے کے روز جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کیے۔ Software Engineer Gang Rape

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 8:38 PM IST

چائی باسا : ریاست جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع ہیڈکوارٹر چائی باسا میں پرانا ہوائی اڈے کے قریب سافٹ ویئر انجینئر کے گینگ ریپ معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ہفتہ کے روز ایس آئی ٹی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ ایس آئی ٹی ملزم کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپہ بھی مار رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش شیکھر نے سافٹ ویئر انجینئر کے گینگ ریپ معاملے کی مکمل جانچ کی ہدایات دی ہیں۔ Software Engineer Gang Rape

پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش شیکھر نے ہفتہ کو کہا کہ پولیس سافٹ ویئر انجینئر گینگ ریپ معاملے میں ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ اس معاملے کو لے کر ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت چائی باسا کے ڈی ایس پی دلیپ خالکو اور جگن ناتھ پور کے ڈی ایس پی اکوڈ ڈونگ ڈونگ کررہے ہیں۔

مغربی سنگھ بھوم کے ایس پی آشوتوش شیکھر نے کہا کہ مجرموں کی گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل سیل کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے، تاکہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔Gang Rape In Jharkhand

آشوتوش شیکھر نے کہا کہ فی الحال کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ مجرموں کو پکڑنے میں ان کی مدد مل سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جلد ہی پولیس کو کامیابی ملے گی اور مجرم پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

ایس پی نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام کو پیش آیا، متاثرہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ پرانا چائی باسا میں ایروڈوم گئی تھی۔ اسی وقت 9-10 نوجوان وہاں پہنچے اور سافٹ ویئر انجینئر کے ساتھ مل کر رات تقریباً سات بجے اس واردات کو انجام دیا۔ متاثرہ کا علاج صدر ہسپتال میں جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں چائی باسا کی متاثرہ نے بتایا تھا کہ وہ پیشے سے سافٹ ویئر انجینئر ہے اور فی الحال گھر سے کام کررہی ہے۔ وہ چائی باسا کے مفصل تھانے کے تحت ایک علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ کر اپنا کام کرتی ہے۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ شام تقریباً 5.30 بجے اپنے دوست کے ساتھ اسکوٹی پر ایئرپورٹ گئی تھی۔ یہاں اس نے اسکوٹی کھڑی کی اور دوست سے باتیں کرنے لگی۔

اسی دوران 10 نوجوان وہاں آئے اور اس کی پٹائی کی اور اسے گھسیٹ کر ایک ویران جگہ پر لے گئے۔ جہاں ان لوگوں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ نوجوانوں نے متاثرہ لڑکی اور اس کے دوست سے موبائل اور پانچ ہزار روپے بھی چھین لیے۔ لڑکی کے بیان پر 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جب متاثرہ کی حالت سنگین ہونے لگی تو تمام لڑکے اسے وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ متاثرہ لڑکی کسی طرح وہاں سے اس کے گھر پہنچی اور گھر والوں کو یہ سب معاملہ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں : Student Sets Herself On Fire نقل کے شبے میں ٹیچر نے کپڑے اتاروائے، طالبہ نے خود کو آگ لگایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.