کورونا وئرس ( کوڈ ۔19 ) سے بچاﺅ اور اس کی روک تھام کیلئے ملک میں جاری لاک ڈاﺅن کی مدت تک جھارکھنڈمیں رام گڑھ ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاﺅن کے کچھ خصوصی شرائط پر عمل آوری کیلئے پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے ۔
ضلع انتظامیہ نے رام گڑھ ضلع کے تحت پورے علاقے میں ضروری خدمات اور کاموں کو چھوڑ کر سبھی لوگوں کو شام سات سے صبح سات بجے کی مدت تک گھر سے باہرنکلنے پر مکمل طور سے روک لگا دی گئی ہے ۔
پورے ضلع میں 65 سال کی عمر سے زائد افراد ، سنگین بیماریوں سے متاثر اشخاص ، حاملہ خواتین اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کو لاک ڈاﺅن کی مدت میں( ضروری اشیاءاور طبی وجوہات کو چھوڑ کر ) گھر سے نکلنے پر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
سبھی تھانوں اور آﺅٹ پوسٹ انچارجوں کو اپنے ۔ اپنے علاقے میں اس حکم پر عمل کرانے کیلئے ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ فوری اثر سے آئندہ حکم تک نافذ العمل رہے گا۔