ETV Bharat / state

ٹرک حادثہ میں ایک شخص ہلاک - پولیس

ریاست جھارکھنڈ میں چترا ضلع کے ہنٹر گنج تھانہ علاقہ میں پروجیکٹ گرلس ہائی اسکول کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر۔99 پر ٹرک حادثہ پیش آیا۔

ٹرک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، ایس آئی زخمی

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 7:38 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:03 AM IST

ریاست جھارکھنڈ میں چترا ضلع کے ہنٹر گنج تھانہ علاقہ میں پروجیکٹ گرلس ہائی اسکول کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر۔99 پر ٹرک حادثہ میں ایک دیہی باشندے کی موت ہوگئی جبکہ پولیس سب انسپکٹر شدید طور سے زخمی ہو گئے۔

ٹرک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، ایس آئی زخمی
ٹرک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، ایس آئی زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسی تھانہ علاقہ کے گودووار گاﺅں کے باشندہ ویلیش سنگھ ایک تقریب میں شامل ہو کر لوٹ رہے تھے جبکہ مقامی تھانے میں بحال ایس آئی وجے گپتا ہوٹل میں کھانا کھاکر لوٹ رہے تھے ۔

اسی دوران پروجیکٹ گرلس ہائی اسکول کے نزدیک ایک ٹرک نے دو نوں کو کچل دیا، ڈرائیور ٹرک لیکر فرار ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو ہنٹر گنج کمیونیٹی ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ویلیش سنگھ کو مردہ قرار دے دیا۔

وہیں سنگین طور سے زخمی اے ایس آئی کو ابتدائی علاج کے بعد رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس بھیجا گیا ہے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.