واضح رہے کہ گزشتہ روز رچا نے سوشل میڈیا پر اسلام کے مخالف پوسٹ کو لائک کیا تھا جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔
عدالت نے رچا کو مشروط ضمانت پر رہا کیا ہے، عدالتی حکم کے مطابق 15 روز رچا کو مختلف لائبریریوں میں قرآن پاک جمع کرانے کی ہدایت دی ہے لیکن رچا اور اس کے والدین نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ انہیں منظور نہیں ہے۔
اس معاملے میں رچا نے کہا کہ عدالت نے یکطرفہ فیصلہ سنایا ہے کیوں کہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو سناتھن سنستھا کے خلاف پوسٹ کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جاتی۔
رچا کے والد پرکاش پٹیل نے کہا کہ میں عدالت کی قدر کرتا ہوں لیکن عدالت کو اس طرح کا فیصلہ نہیں دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلینج کریں گے۔
یہ واقعہ رانچی کے پیٹھوریا علاقے کا ہے۔