ETV Bharat / state

معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی - Rape and murder case in Ranchi

رانچی کے راتو علاقے میں ایک سات سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا ہے ۔

معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 10:47 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے راتو علاقے میں ایک سات سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا ملزم بچی کا رشتہ دار ہی ہے جو بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کو بوری میں رکھ کر گاؤں کی ایک ویران جگہ پر پھینک دیا ۔

معاملہ روشنی میں آتے ہی مشتعل لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کردی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس ملزم کو بھیڑ سے بچاکر تھانے لے آئی اور پوچھ گچھ شروع کردی۔

اس تعلق سے رانچی کے رورل ایس پی نوشاد عالم نے بتایا کہ 'بچی کا قتل اس کے رشتے دار نے ہی کیا ہے، یہ معاملہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا لگتا ہے۔ پولیس نے بچی کی لاش کو قبضہ میں لے کر رمز ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.