سورین نے مائیکروں بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر کہا شرمناک ۔سچ میں انسانیت باقی نہیں رہی ۔جھارکھنڈ کو نئے کاروباریوں کے لانچنگ پیڈ بنانے والی حکومت نے اسے لنچنگ پیڈ بنا دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ' سرکاری انتظامیہ بے قصورہے ۔وزیراعلی رگوور داس ہجومی تشددکے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں اپنی نااہلی پردہ ڈالنے کے لیے کہتے ہیں ،دوسری ریاستوں میں بھی ہوتا ہے ۔ کبھی بچہ چوری ،گائے ذبیحہ ،چوری تو کبھی ڈائن کے نام پر لوگوں کی جان لے لینا ۔بی جے پی نے جھارکھنڈ کو لنچنگ پیڈر بنادیاہے ۔تکلیف دہ ! اسے بدلنا ہوگا۔ '
سورین نے کہا کہ ' جھارکھنڈ کا ہر کنبہ خوش رہے یہی ہماراخواب ہے ۔حکومت کو بدل کر اپنے حقوق کو حاصل کرنے کااب وقت آگیاہے ۔'
واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے بوکاروضلع میں تھرمل تھانہ کے گووند پور میں ٹرک کی بیٹری چوری کرنے کے الزام میں بدھ کو مقامی لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کرہلاک کر دیا تھا۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گووند پور میں ٹرک کی بیٹری چوری کرکے لے جانے کے الزام میں پریم چند مہتو،ہیم لال مہتو،نندن مہتو ،کندن مہتو اور پریم مہتو کی بیوی نینا دیوی سمیت چھ سے سات لوگ دولوگوں کو پکڑ کر پیٹ رہے ہیں ۔پٹائی سے مختار انصاری کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اخترانصاری شدید طورپر زخمی ہوگیا اور اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بوکاروتھرمل تھانہ کی پولیس نے فورا موقع پر پہنچ کر حالات قابو میں کیا۔پولیس نے قتل ،اقدام قتل اور سازش کرنے سمیت کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے ۔پولیس نے ملزمان پریم چند مہتو،ہیم لال مہتو،نندن مہتو ،کندن مہتو اور پریم مہتو کی بیوی نینا دیوی کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیاہے ۔