ETV Bharat / state

Profiling Of Kashmiri Citizens: کشمیری باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی تیاری - jharkhand police profile Kashmiri traders

موسم سرما میں کشمیری باشندے گرم کپڑے فروخت کرنے ملک کے مختلف شہروں میں جاتے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں کشمیری باشندوں پر حملوں Attack on Kashmiri Citizens کے واقعات سامنے آرہے ہیں اسی لیے جھارکھنڈ حکومت ریاست میں کشمیری باشندوں کو تحفظ Govt of Jharkhand About Kashmiris فراہم کرنے کی غرض سے ان کے پروفائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

کشمیری باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی تیاری

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 6:57 PM IST

Updated : Dec 1, 2021, 11:48 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں کشمیری باشندوں Govt of Jharkhand About Kashmiris پر حملے کے حوالے سے پولیس الرٹ ہے۔ سردیوں کے موسم میں جموں و کشمیر کے تاجر Jammu and Kashmir Businessman رانچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جا کر اونی کپڑوں کا کاروبار کرتے ہیں۔

کشمیری باشندوں کو تحفظ فراہم

ایسے میں پولیس نے کشمیری باشندوں کی حفاظت کے لیے تیاریاں کی ہیں۔ پولیس رانچی میں رہنے والے کشمیریوں کی پروفائل Profiling Of Kashmiri Citizens تیار کر رہی ہے۔

سردیوں کے موسم میں رانچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جموں و کشمیر سے آنے والے اونی کپڑوں کے تاجروں کو پولس پورا تحفظ فراہم کرے گی۔ حالیہ دنوں میں رانچی میں کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

کشمیریوں پر حملے کے حوالے سے رانچی پولیس الرٹ ہے۔ پولیس، رانچی میں رہنے والے کشمیریوں کی پروفائل تیار کر رہی ہے۔ اس میں ان کی تعداد کتنی ہے، وہ کن علاقوں میں رہتے ہیں اور کن کن علاقوں میں کاروبار کرتے ہیں۔ یہ تمام ڈاٹا پروفائلز میں شامل ہوگا۔

مختلف تھانوں کے علاقوں میں سرگرم امن کمیٹی کے ارکان کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مقیم کشمیریوں کی فہرست تیار کر کے دستیاب کرائیں۔

اس کے علاوہ اس فہرست میں ان کا شناختی کارڈ اور فون نمبر بھی درج کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ پولیس تک پہنچ سکیں یا پولیس اہلکاروں کو کسی بھی بحرانی صورتحال کے بارے میں اطلاع ملے تو وہ ان سے رابطہ کر سکیں۔

پروفائل بنانے کے ساتھ ساتھ پولیس ایسے عناصر کو بھی ٹریس کر رہی ہے جو اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔

  • پچاس برسوں تک ایسا معاملہ سامنے نہیں آیا

رانچی میں جموں و کشمیر سے آنے والے زیادہ تر تاجر سردیوں کے موسم میں ہی اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ یہ سب کشمیر میں بنے اونی کپڑے لے کر آتے ہیں اور پھر کسی علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور پورے دارالحکومت میں گھوم کر کاروبار کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ تقریباً 50 سال سے جاری ہے۔ اس سے پہلے کبھی کشمیری تاجروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

  • دو واقعات منظر عام پر آئے

کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ کے دو واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔ یہ معاملات ایسے تھے جس کی وجہ سے دارالحکومت رانچی کا ماحول خراب ہوتے ہوتے بچ گیا۔ دونوں معاملے رانچی کے ڈورنڈا علاقے میں سامنے آئے۔ پہلے کیس میں منشیات کے عادی کا نام سامنے آیا تھا۔ جسے پولیس نے جلد ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اسی دوران دوسرا واقعہ بھی ڈورنڈا علاقے میں ہی پیش آیا۔ جس کے بعد معاملہ اتنا بگڑ گیا کہ مقامی لوگوں نے تھانے کا گھیراؤ بھی کیا تھا۔ تاہم بعد میں فریقین میں صلح ہوگئی۔

  • سازش کے شکوک

جھارکھنڈ میں کاروبار کرنے والے کشمیری تاجروں کو کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن آخر کیا وجہ ہے کہ اب انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس اس کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر کشمیر میں ہوئے کچھ حملوں کے معاملے کو جوڑ کر رانچی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رانچی پولیس ایسے لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

  • افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

جموں و کشمیر میں رہنے والے تاجروں پر حملے کے حوالے سے رانچی میں کئی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔ مذہبی اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے گئے لیکن پولیس کی تفتیش میں ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اب ایسے میں پولس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ یہ چیزیں کس کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہیں۔ پولیس افواہ پھیلانے والے لوگوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے موڈ میں ہے۔

Last Updated : Dec 1, 2021, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.