پلامو کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے لنڈا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ کئی وارداتوں میں ملوث ایک لاکھ روپے کے انعامی نکسلی دیوشنکر یادو عرف اودھیش یادو کو رانچی کے راتو روڈ میں دیکھا گیا ہے ۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرنے کے لئے پولیس ٹیم کی تشکیل کی گئی ۔
مسٹر لنڈا نے بتایاکہ ٹیم نے رانچی پولیس کی مددسے راتو روڈ واقع مکان کی گھیرا بندی کی اور دیو ونش کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار نکسلی ضلع کے پانکی تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے اور اس کے خلاف اس تھانے میں آٹھ مجرمانہ معاملے میں درج ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ ایک دیگرکاروائی میں پولیس نے نکسلیوں کے نام لیوی اور رنگ داری وصولنے والے گروہ کے سرغنہ امرجیت یادو عرف پرم جیت جی کو نوڈیہہ تھانہ علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ گرفتار بدمعاش کے پاس سے ایک دیسی کٹا برآمد کیا گیا ہے ۔
لنڈا نے بتایاکہ امرجیت گیا ضلع کے کوٹھی تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے ۔ وہ سال 2012 سے ہی سنگین واردات کو انجام دیتا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ وہ 2012 میں نکسلی واردات میں چترہ ضلع کے پڑتاپ پور سے جیل جا چکا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ امرجیت ممنوعہ تنظیم ٹی پی سی کے لئے بھی کام کر چکا ہے ۔ فی الحال وہ آر سی سی نام کی ایک تنظیم بنا کر لیوی اور رنگداری وصولنے جیسے مجرمانہ واقعات کو انجام دیا کرتاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس گروہ میں قریب بارہ بدمعاش شامل ہیں۔ قبل میں بھی اس گروہ کے تین بدمعاشوںکو گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے ۔
لنڈا نے بتایاکہ یہ گروہ گیا ضلع کے ڈوبی ، ڈمریا ، امام گنج ، کوٹھی ، سلئیا اور پلامو ضلع کے سرحدی علاقوں میں سرگرم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امرجیت کے خلاف پلامو ، گیا اور چترا ضلع کے مخٰتلف تھانوںمیں نومجرمانہ معاملے درج ہیں۔