ETV Bharat / state

گملا میں پولنگ کے دوران جھڑپ میں فائرنگ - sisai gumla jharkhand news

جھارکھنڈ میں ضلع گملا کے سیسائی اسمبلی حلقہ میں كدرا پنچایت کے بگھني گاؤں میں پولنگ مرکز زیر نمبر 36 پر آج سکیورٹی فورس کے جوانوں اور دیہاتیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک شخص کی موت اور کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

one killed in firing at polling booth in gumla
گملا میں پولنگ کے دوران جھڑپ میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Dec 7, 2019, 2:08 PM IST

پولنگ مرکز پر تعینات پولیس افسر نے یہاں بتایا کہ کچھ شرپسند عناصر بوتھ کے ارد گرد جمع ہو گئے اور قطار میں کھڑے رائے دہندگان کے درمیان کھڑے ہونے لگے ۔

اس پر پولیس کے جوانوں نے انہیں قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالنے کو کہا تو وہ الجھ گئے۔

اس کے بعد بڑی تعداد میں دیہاتیوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔ دیہاتیوں کے پتھراؤ میں کئی جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔
اسمبلی انتخابات کے لئے جھارکھنڈ پولیس کے نوڈل آفیسر بنائے گئے ایم ایل مینا نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے جوانوں کے ہتھیار چھیننے کی کوشش کرنے لگے ۔

ان کو روکنے کے لئے جوانوں کو فائرنگ کرنی پڑی ۔ اس کارروائی میں ایک مقامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.