ضلع مغربی سنگھ بھوم کے نکسل متاثر ٹیبو تھانہ علاقے کے منماڈو بیڑا جنگل میں پی ایل ایف آئی اور پولیس سیکورٹی اہلکاروں کے جوان کے درمیان تصادم ہوا۔
یہ حادثہ جمعرات کے روز صبح 5 بجے پیش آیا۔اس تصادم میں تین شدت پسند مارے گئے، جبکہ ایک شدت پسند زخمی ہوگیا۔زخمی نکسلی کو چکدھر پور کے انومنڈل اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ابتدائی طبی علاج کے بعد اسے چائے باسا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ڈاکٹر معیز انصاری نے بتایا کہ زخمی نکسلی کو تین گولی لگنے کی نشانات ملے ہیں۔وہیں تینوں گولیوں کو نکال لیا گیا ہے،نکسلی کے بائیں پیروں میں ایک گولی،دائیں ہاتھ اور جھانگ میں گولی لگی تھی۔
اس کے علاوہ جسم کے اندرونی حصوں میں چوٹ آنے کے بھی امکان ہے۔ گولی لگنے کے بعد جسم کے کئی حصوں سے خون بہہ رہا تھا۔ جس کے بعد ڈاکٹر نے علاج کرتے ہوئے جسم سے گولی نکال دی۔ خون بہنے کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے بہتر علاج کے لئے صدر اسپتال چائےباسا ریفر کردیا گیا ہے۔