بحریہ کے یہ جوان ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو سے تعلق رکھتے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بحریہ کے جوان سورج کمار کو ریاست تمل ناڈو کے چنئی سے اغوا کیا گیا تھا۔
اس کے بعد 5 فروری 2021 کو سورج کمار شدید زخمی حالت میں ملے، ان کا جسم پوری طرح سے جل چکا تھا۔ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
ابتدائی تحقیقات میں ضلع پال گھر پولیس کا کہنا ہے کہ سورج کمار مقروض تھے، اسٹاک مارکیٹ میں بھی انھوں نے پیسے لگا رکھے تھے۔
جب کہ سورج کمار کے اہل خانہ اسے ایک بڑی سازش مان رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان سارے معاملات کی تفتیش سی بی آئی سے کروائی جائے۔
پولیس کے مطابق اس وقت سورج کا بینک اکاؤنٹ بالکل خالی ہے جب کہ اس کے اکاؤنٹ میں 9 لاکھ روپئے تھے۔
مزید پڑھیں:اتراکھنڈ گلیشیئر حادثہ: 7 اموات، ریاستی حکومت کا معاوضے کا اعلان
اس پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، وہیں 100 کے قریب پولیس افسران اور اہلکار مختلف مقامات پر تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔
سورج کمار 2012 بحریہ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
گذشتہ ماہ 30 جنوری2021 کو اپنے آبائی وطن سے ڈیوٹی جوائن کرنے کے لیے نکلے تھے، انہیں ابتداً کوئمبٹور جانا تھا تاہم وہ چنئی سے ہی لاپتہ ہوگئے تھے۔
جب وہ ملے تو ان کا جسم 90 فیصد سے زائد جل چکا تھا۔