ETV Bharat / state

Jharkhand DGP جھاڑکھنڈ میں ڈی جی پی عہدے کیلئے چھ افسران کا نام یو پی ایس سی کو بھیجا گیا

جھاڑکھنڈ کے پولیس ڈائرکٹر جنرل نیرج سنہا کی میعاد دور فروری 2023 میں مکمل ہو رہی ہے۔ اس لیے ابھی سے نئے ڈی جی پی کی تلاش شروع ہوگئی ہے۔ Jharkhand DGP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 4:33 PM IST

رانچی: جھاڑکھنڈ کے پولیس ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی پی) نیرج سنہا کی میعاد دور فروری 2023 میں مکمل ہو رہی ہے اور اس کے بعد نئے ڈی جی پی کام سنبھال لیں گے۔ اس لیے ابھی سے نئے ڈی جی پی کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔Jharkhand DGP

ریاست میں تقرری کے لیے اب نئے قانون کے تحت یو پی ایس سی سے پولیس افسران کے ناموں کا پینل تیار کیا جا رہا ہے۔ اسے لے کر محکمہ داخلہ کے ذریعے بھی ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق جھاڑکھنڈ کے چھ آئی پی ایس افسروں کی فہرست یو پی ایس سی کو بھیجی گئی ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جن چھ آئی پی ایس افسروں کے نام ڈی جی پی پینل کے لیے بھیجا گیا ہے، ان میں ایس ایم پردھان، اجے کمار سنگھ، انل پالٹا، انوراگ گپتا، پرشانت سنگھ اور آر کے ملک کا نام شامل ہیں۔ ملی اطلاع کے مطابق ڈی جی پی کی تقرری کے لیے حکومت کم سے کم 5نام یو پی ایس سی کو تجویز کرتی ہے۔ جس کے بعد یو پی ایس سی ان میں سے 3نام حکومت کو بتاتی ہے اور ان میں سے کسی ایک کو پولیس ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا جاتا ہے۔

ریاستی حکومت کے ذریعے جن چھ آئی پی ایسافسروں کے نام یو پی ایس سی کو بھیجا گیا ہے، ان میں ایس این پردھان ابھی مرکزی ڈیپوٹیشن پر این سی آر بی کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ وہیں آئی پی ایس اجے کمار سنگھ ڈی جی جھاڑ کھنڈ پولیس ہاؤسنگ ہیں، انوراگ گپتا ڈی جی ٹرینگ، انل پالٹا ڈی جی ریل، پرشانت سنگھ اے ڈی جی جیپ اور آر کے ملک اے ڈی جی وائرلیس ہیں۔

غور طلب ہے کی موجودہ ڈی جی پی نیرج سنہا 31جنوری 2022میں ریٹوئر ہونے والے تھے، لیکن انھیں سروس توسیع دی گئی۔ اس کے تحت 11فروری 2023تک وہ عہدے پر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Students Tied School Staff with Trees: ناراض طلباء کا اسکول اسٹاف کو درخت سے باندھنے کا ویڈیو وائرل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.