ETV Bharat / state

منیتا نے جیتا انٹرنیشنل واک ریسنگ چیمئن شپ - جھارکھنڈ نیوز

بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ کا نعرہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ لیکن اگر بیٹیوں کو کھیلنے کے لیے آگے بڑھنے کی چھوٹ دی جائے تو یہ بیٹیاں ضرور کچھ نہ کچھ بہترین ہی کرتی ہیں۔ آج ان تینوں بیٹیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔

منیتا نے جیتا انٹرنیشنل واک ریسنگ چیمئن شپ

author img

By

Published : Feb 16, 2020, 7:59 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:28 PM IST

جھارکنڈ کی دارالحکموت رانچی میں منعقد انٹرنیشنل واک ریسنگ چیمئن شپ میں اترپردیش کے بنارس کی منیتا پرجاپتی نے 10 کلومیٹر کی ریس میں بہتر مظاہرہ کیا۔ منیتا ایک بار انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں، ایشیئن جونیئر میں بھی انہوں نے بہتر مظاہرہ کیا تھا اور اب ان کا انتخاب جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کیا گیا ہے۔ منیتا کا ورلڈ کپ کے لیے انتخاب اس کھیل کے دوران ہوا۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے منیتا پرجاپتی، دوسری نمبر پر رہی بلجیت کور اور تیسری رنر اپ روجی پٹیل کے ساتھ خاص بات چیت کی ہے۔

منیتا پرجاپتی کہتی ہیں کہ کئی مشکلوں کو پار کر وہ بھارت کی بہترین واکر بن سکی ہیں۔ ایشیئن جونیئر میں بہترین مظاہرہ کرنے کے بعد انٹرنیشنل واکنگ چیمپئن شپ میں بھی انہوں نے اچھا مظاہرہ کیا تھا۔

اس کے بعد رانچی میں منعقد انٹرنیشنل واکنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے حصہ لے کر یہ ثابت کر دیا کہ حالات کیسے بھی ہو، لیکن اگر محنت کی جائے تو کامیابی ضرور ملے گی۔ آج اس کھلاڑی نے تمام پریشانیوں کو درکنار کرتے ہوئے اپنے کھیل پر توجہ دی اور منیتا نے جونیئر ورلڈ کپ کھیلنے کا ٹکٹ اس چیمپئن شپ کے دوران حاصل کیا۔

منیتا نے بتایا کہ ان کے گھر کی معاشی حالات صحیح نہیں ہے۔ پھر بھی وہ اس کھیل کو لیکر بہت سنجیدہ تھی اور ان کے کوچ نے انہیں حوصلہ دیا، جس کے بعد ویہ اس کھیل میں لگ گئیں اور آخرکار آج وہ اپنے مقام تک پہنچ ہی گئیں۔ اسی طریقے سے اتراکھنڈ کی روجی پٹیل، جنہوں نے اس کھیل میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے اور جونیئر ایشیئن چیمپئن شپ کے لیے انہیں ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ بلجیت کور جو کہ پنجاب کی ہیں، انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.